۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ابو القاسم رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے غزہ پٹی میں مسلسل پانچویں دن جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا:فلسطین میں جاری اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے، دنیا کے تمام افراد بالخصوص عالم اسلام کو صہیونی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے غزہ پٹی میں مسلسل پانچویں دن جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا:فلسطین میں جاری اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے، دنیا کے تمام افراد بالخصوص عالم اسلام کو صہیونی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے غاصب اسرائیل کے ذریعے فلسطینی عوام کو ٹارگٹ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے پورے عالم اسلام کو خطاب کرتے ہوئے کہا:اس نازک موقع ہر ضروری ہے دنیا کا ہر مسلمان اپنی آواز بلند کرے تا کہ فلسطینیوں کو ان کا حق واپس دیا جائے اور ساتھ ہی جو بے گناہ لوگ صہیونی حکومت کی قید میں ہیں انہیں آزاد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا:عالمی برادری کو کھل کر مل کر اسرائیل کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرنی چاہیے اور مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے، ایسے نازک موقع پر دنیا کو کم از کم اپنی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .