۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جھل مگسی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قبلہء اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صہیونی ریاست کے خلاف آج قائد وحدت و چیرمین MWM پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ کے باہر ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے مجلس علماء اہلیبت کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی، معرفت فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ندیم احمد جوادی ،معرفت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا سعید احمد سعیدی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کی یہ عظیم الشان ریلی قائد وحدت و چیئرمین MWM علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر نکالی گئی ہے سر زمین فلسطین ہمارے لیے مقدس مقام ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے ہم بحیثیت مسلمان فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے نائب صدر حبیب اللہ دھکڑ حسین زندہ باد ٹرسٹ کے شمن علی دھکڑ ضلعی کابینہ یونٹس امومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .