حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے فرمان پر ملک بھر کی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع نوشہرو فیروز تحصیل بھریا، مدرسہ امام مہدی (عج) نوشہرو فیروز اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن ضلع نوشہرو فیروز کے طرف سے گاؤں علی پور ونگانی میں بعد از نماز یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کی حمایت میں علامہ خادم حسین الحسینی نے خطبہ جمعہ میں خطاب کیا۔
ریلی میں جوائنٹ سیکرٹری جامعہ مدرس امامیہ پاکستان و پرنسپل مدرسہ امام مہدی عج علامہ ڈاکٹر خادم حسین الحسینی، صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ زوار دوست علی ونگانی، تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل بھریا مولانا رفیق الحسن رضائی، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکریٹری استاد محمد عالم کربلائی، سابق ڈویژنل صدر جے ایس او نوابشاھ برادر سلیم رضا ساجدی، سید محمد بچل شاہ، محمد علی راجپر، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی، ضلع آرگنائزر جے ایس او نوشہرو فیروز برادر رضا باقر، تحصیل آرگنائزر بھریا برادر احسن علی اور جے ایس او و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے کارکنان اور مومنین نے بھی شرکت کی۔