۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
13 اکتوبر 2023ء یوم یکجہتی فلسطین / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے

حوزہ  / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے 13 اکتوبر 2023ء کو سندھ بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے 13 اکتوبر 2023ء کو سندھ بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ، اس موقعے پر کراچی ، حیدرآباد ، جامشورو ، نواب شاہ ، سانگھڑ ، بدین ، میرپور خاص ، رانیپور ، خیرپور ، سکھر ، جیکب آباد ، شکاپور ، گھوٹکی سمیت تمام شہریوں میں ریلیاں نکال کر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈوں کو نظر آتش کرکے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم محمد کامران رضا سومرو نے کہا: اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے ، اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے کہا: فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا: عالمی دہشتگرد اسرائیل کا فلسطینیوں پر دہشتگردی کرنے کے انسان دشمن عمل پر عالمی اداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اس کو جلد سے جلدروکا جائے ، اگر دنیا کے امن کو برقرار نہ رکھا گیا تو اس ظلم کی آگ میں یہ طاغوتی قوتیں خود جل جائینگی۔

اس سلسلے میں مختلف شہروں میں اصغریہ کے کارکنان اور رہنماؤں، جن میں غلام حسین جعفری،محمد حنیف کانھیو، سینگار حسینی، پرویز حیدر مھر، عاشق حسین اصغری، احسان علی اصغری، سمیت تنظیم کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .