۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژنل ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محترم ننگر خان زرداری کی زیرِ صدارت کولاچی ھاؤس خانپور سٹی میں ڈویژنل ورکنگ کونسل اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 22 اکتوبر 2023ء بروز اتوار کو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محترم ننگر خان زرداری کی زیرِ صدارت کولاچی ہاؤس خانپور سٹی میں ڈویژنل ورکنگ کونسل اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی معاون برای تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی نے اس اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے صدر مشعیب احمد اصغری نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔ اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محترم ننگر خان زرداری کی جانب سے تنظیمی سال "حسینیت اتحاد امت" کے پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تنظیمی فیصلے کیے گئے اور ضلع دادو 1 اور 2 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی سال حسینیت اتحاد امت کے سالانہ پروگرامز کی تکمیل کے لیے بھی پلاننگ کی گئی۔ جس میں ضلع دادو 1، ضلع دادو 2 اور ڈویژن دادو کے تین ماہ کے پروگرامز ترتیب دئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں ضلع دادو 1 اور ضلع دادو 2 کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر دعای امام زمانہ (عجل) پڑھی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .