۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے دادو سٹی میں ڈویژنل جنرل کونسل کا اجلاس

حوزہ / اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے دادو سٹی میں ڈویژنل جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 21 جنوری 2024ء بروز اتوار کو اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژنل جنرل کونسل کا اجلاس اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاونِ خاص برائے تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی کے زیرِصدارت بمقام بھٹو ہاؤس ماروی کالونی نزد موندر ناکہ دادو سٹی میں منعقد ہوا۔ جس میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی نگہبان کونسل کے معزز رکن محترم محمد یوسف حسینی اور مرکزی کونسل کے معزز رکن محترم ریاض حسین جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں سال حسینیت اتحاد امت کے سالانہ پروگرامز کی کارگردگی رپورٹس پر انعامات تقسیم کئے گئے۔ جس میں یونٹس ميں پہلی پوزیشن یونٹ تھڑڑی محبت نے حاصل کی۔ دوسری دادو سٹی اور تیسری پوزیشن رادھن اسٹیشن نے حاصل کی جبکہ ضلع پوزیشن میں بہترین کارگردگی ضلع دادو 1 کی رہی اور ڈویژن دادو میں بیسٹ ورکر کا انعام ڈویژن جنرل سیکریٹری دادو مولانہ اختر حسین الحسینی نے حاصل کیا۔

دانشور معظم محترم ریاض حسین جعفری نے اجلاس میں تنظیم کے موضوع پر درس دیا۔

اجلاس میں مرحوم و مغفور حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی رح کے ایصالِ ثواب کے لیے 2 منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں مرکزی نگہبان کونسل، مرکزی کونسل اور مرکزی کابینہ کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں ڈویژن جنرل کونسل اراکین جس میں ڈویژن کابینہ دادو، ضلعی کابینہ دادو1 دادو 2 اور یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعای امام زمانہ (عجل) کے ساتھ کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .