۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 36 واں سالانہ دین شناسی کنونشن و یومِ امامِ حسینؑ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین مرکز کی جانب سندھ کے شھر سہون شریف کی نجی ہوٹل میں اپنا 36 واں سالانہ دین شناسی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، کنونشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ الہیٰ سے کیا گیا۔ ابتدائی نشست میں مرکزی صدر برادر کامران رضا سومرو کارکنوں سے مخاطب ہوئے اور انکا شکریہ ادا کیا جبکہ چیئرمین کنونشن دانشورِ معظم عبدالرزاق بلوچ صاحب نے کارکنوں سے کنونشن کے نظم و ضبط پر بات کی۔

اس کنونشن میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تنظیم کے اعلیٰ ترین ادارہ نگہبان کونسل کا اجلاس زیر صدارت حجتہ الاسلام و المسلمین آقای علامہ حیدر علی جواد کے منقعد ہوئی۔ جس میں نئے مرکزی صدور کے ناموں کو تعین کر کے جنرل کونسل میں پیش کئے گئے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 36 واں سالانہ دین شناسی کنونشن و یومِ امامِ حسینؑ کا انعقاد

کنونشن میں ملکِ پاکستان سے جید علماء کرام نے مختلف موضوعات پر کارکنوں سے خطابات فرمائے، کنونشن میں تنظیمی کارکنان مثلاً یونٹس، اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی جبکہ مرحوم و مغفور حجت الاسلام والمسلمین حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات کو سراہا گیا اور "اعترافِ خدمات" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کنونشن میں مندرجہ ذیل علماء کرام اور دینی دانشوروں نے خطابات کیئے:

حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ رضا محمد سعیدی

حجتہ الاسلام و المسلمین آقای عبد المجید بہشتی

حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا مقبول حسین چنہ

حجتہ الاسلام و المسلمین سائیں بخش مناظری

حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سرفراز مہدی

حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید حیدر عباس عابدی

انجنیئر غلام رضا جعفری

ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی

دانشور معظم عبد الرزاق بلوچ

دانشور معظم لطف علی مھدوی

دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق

ڈاکٹر محمد موسیٰ مھدوی

دانشور معظم فضل حسین اصغری ، مرکزی کائونسل کے چیئرمین محترم حسینی رسول بخش نے سالانہ کارکردگی پر کا تجزیہ پیش کیا۔

کنونشن میں نورانی دعائوں اور گروپ بحث کے پروگرامز منعقد کئے گئے، کنونشن کے آخری روز "یومِ امام حسین علیہ السلام" کے عنوان سے منایا گیا جس میں دونوں تنظیموں کے مرکزی صدور کا اعلان کیا گیا اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم محمد حنیف صاحب جبکہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی مرکزی صدر خواہر سمیرہ فاطمیہ منتخب ہوئی دونوں مرکزی صدور نے ایک نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنے وقت کے امام کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی توانائی کو صرف کریں گے انشاءاللہ۔ پروگرام کا اختتام دعا امامِ زمانہ عج سے ہوا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 36 واں سالانہ دین شناسی کنونشن و یومِ امامِ حسینؑ کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .