۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ محمد جواد مہری کی کتاب "نجفِ شناسی (حرم امیر المومنین علیہ السلام میں گزارے ہوئے لمحات)" بوستان کتاب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام شائع ہو کر منظر عام پر آگئی۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد مہری کی 87 صفحات پر مشتمل کتاب "نجفِ شناسی (حرم امیر المومنین علیہ السلام میں گزارے ہوئے لمحات)" بوستان کتاب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام شائع ہو کر منظر عام پر آگئی۔

یہ چھ جلدوں پر مشتمل مجموعہ عراق کے پانچ تاریخی زیارت گاہوں کے عملی تعارف کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں تاریخی مقامات اور زیارت گاہوں کے تعارف کے ساتھ ساتھ مقاماتمقدسہ کی زیارت کے آداب، زیارت کے بارے میں معلومات، فضیلت وغیرہ کا ذکر موجود ہے۔

اس کتاب میں زیارتی شہر کے فضائل، زیارت کا ثواب، ترجمہ کے ساتھ زیارت ، مدفون افراد کی سوانح حیات، حرم کے گائیڈ میپ اور شہروں کے درمیان فاصلہ وغیرہ بھی ذکر ہے۔

مذکورہ کتاب بعنوان "نجف شناسی" میں نجف کے سفر اور اس کےمختلف مقامات کی زیارت آداب اور بعض اہم نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔

اس کتاب کی تیاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد بوستان کتاب انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ www.bustaneketab.ir سے رجوع کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .