۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مدرسه المعصومین راولپنڈی

حوزہ/ ان تمام والدین کو جو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سکھانا چاہتے ہیں اور ایسے نوجوانوں کو جو دینی تعلیم کا شوق رکھتے ہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ راولپنڈی شہر میں مدرسہ جامعۃ المعصومین علیہم السلام کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں رہائش اور کھانے پینے کے ساتھ دینی تعلیم کے حصول کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے راولپنڈی شہر میں مدرسہ جامعۃ المعصومین علیہم السلام کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں رہائش اور کھانے پینے کے ساتھ دینی تعلیم کے حصول کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مدرسے میں مندرجہ ذیل کورسز کا آغاز ہوچکا ہے:

ایم اے عریبک اور ایم اے اسلامیات کا پانچ سالہ کورس

دین شناسی کا شارٹ کورس

پیش نمازی کا کورس

(عنقریب آن لائن کورسز کا آغاز بھی ہو گا)

سہولیات:
بہترین، پاکیزہ اور دینی ماحول، لائبریری، مسجد اور درس و تدریس کیلئے بہترین حال، جدید تقاضوں کے مطابق صاف ستھری اور ہوادار بلڈنگ۔

دائرہ امتحانات اور وفاق المدارس کے کورس کو مکمل کرنے والے طلاب کو نجف اشرف اور حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی اسلامک یونیورسٹیز میں داخلے کیلئے معاونت کی جائے گی۔

تعلیمی قابلیت:
کم از کم مڈل پاس ہونا ضروری ہے۔
آٹھویں جماعت میں پڑھنے والے باصلاحیت بچے کو بھی داخلہ دیا جائے سکتا ہے۔

رجسٹریشن فیس صرف ایک ہزار روپے۔

نوٹ: پہلے رابطہ کرنے والوں اور ایف اے پاس طلباء کو ترجیحی بنیادوں پہ داخلہ دیا جائے گا۔
نیز یتیم اور مستحق بچوں کیلئے تمام تدریسی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

داخلے عطیات اور دیگر معلومات کے لیئے
کوثر عباس قمی
چیئرمین المعصومین ٹرسٹ، پرنسپل جامعۃ المعصومین سے رابطہ کیجئے!

03335721286
03460721286

ڈاکٹر اجمل حسین قاسمی وائس پرنسپل جامعۃ المعصومین
03175643600
03058187875

ایڈریس: سردار ٹاون نزد ثمرزار ہاوسنگ سکیم اڈیالہ روڈ راولپنڈی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .