۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
بین الحرمین میں جشن کا اہتمام

حوزہ/حسب سابق امسال بھی جشنِ صبر و وفا اپنی دیرینہ روایات کے ساتھ بین الحرمین میں منعقد ہوا، جس ہندوستان اور پاکستان سے مشہور و معروف شعراء کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی جشنِ صبر و وفا اپنی دیرینہ روایات کے ساتھ بین الحرمین میں منعقد ہوا، جس ہندوستان اور پاکستان سے مشہور و معروف شعراء کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

جشن کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے جناب ندیم عباس نے کیا۔

محفل میں ہندوستان کے بزرگ عالم دین مولانا شمیم الحسن صاحب قبلہ وکیل آیات عظام نے امام حسین علیہ السّلام کے انقلاب پر روشنی ڈالی۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

بعد ازاں نظم کا سلسلہ شروع ہوا اور دو کمسن مداح اہل بیت جناب حسین علی اور جناب علی جعفری سمیت شاعر اہل بیت جناب عزادار عزمی، حجت الاسلام مولانا سید ندیم نے محمد و آل محمد علیہم السّلام کی مدح سے مؤمنین اور زائرین کو محظوظ کیا۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

جشن میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر نجفی کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی نے بھی شرکت کی اور محفل سے خطاب کیا۔ انہوں نے امام حسین علیہ السّلام کی زیارت کی فضیلت اور اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان سے آئے ہوئے نامور شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام سے مؤمنین کے دلوں کو منور کیا اور مؤمنین نے نیز شعراء کرام کے کلام کو سراہا۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

محفل کے آخر میں، مولانا تنویر عباس نے دعائے فرج کی تلاوت سے محفل کو اختتام تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ محفل کی تمام تر تزئین و ترتیب حجت الاسلام مولانا سید علی ضامن جعفری نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دی۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

محفل کو جناب عظمت حیدر نے چتورہ یوٹیوب چینل سے براہ راست نشر کیا اور عکس برداری کا ہنر جناب معجز حسین نے دکھایا۔

بین الحرمین کربلائے معلٰی میں عظیم الشان جشن صبر و وفا کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .