حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم،ایران،جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کا ۲۹واں جشنوارہ بین الاقوامی،قرآن اور حدیث کے عنوان سے منعقد ہوا، اس پروگرام میں خانوادہ قرآنی کے عنوان سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مجتمع آموزش عالی تاریخ، سیره و تمدن اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمی آقای ڈاکٹر ناصر رفیعی نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے۲۹واں جشنوارہ بین الاقوامی،قرآن اور حدیث کے عنوان کے پروگرام میں ۷۰ ملک کے لوگوں نے حصہ لیا۔خانوادہ قرآنی اللہ کی جانب سے عظیم نعمت ہے جسے خدا اپنے شایستہ بندوں کے حوالے کرتا ہے،جہاں مختلف عناوین کے لوح و تقدیر و جوایز اور تقسیم انعامات کے پروگرام تھے وہیں پر خانوادہ قرآنی کے عنوان سے مولانا سید شمع محمد رضوی کو میڈل اور لوح تقدیر سے نوازا گیا ،آپ کو ریاست جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ڈاکٹرعباسی نے اپنے ہاتھوں سے میڈل اور لوح تقدیر دیکر خوشی کا اظہار کیا، جسکا مولانا موصوف نے بھی بہت شکریہ اداکیا۔
جب اشٹیج پر مولانا موصف کو دعوت دی تو آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا کا لطف و کرم ہے کہ محمد وآل محمد کے چاہنے والے اپنے امام کی سیرت پرعمل پیراہیں،یقیناجواللہ کی راہ میں نکل جاتاہے اللہ اسکی حفاظت فرماتاہے اور اسکے گھر والوں کو بھی کامیاب بنا ڈالتا ہے،بہت ہی خوشی کامقام ہے کہ جامعۃ المصطفٰی العالمیہ نے اپنی پوری توانیاں اسی عنوان سے صرف کیں اور اب الحمدللہ قرآن وحدیث کا ۲۹دوربھی بخوبی منعقدہورہاہے مجھ سے تاکیدکی گئی ہے کہ آپ کے ۳ بچے حافظ ہیں انکے سلسلے اس برکات پرروشنی ڈالیں، میں خدا کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے، جب میں نے حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای اور اسی طرح دیگر فعالیت کی تاسیس کی،تو میں اسی عنوان میں مشغول تھا کہ ۴ماہ بعد پتہ چلاکہ میری صبیہ چار مہنے میں ۱۷،پارہ کی حافظ بن گئی ہے،اس دارالقرآن کاریکارڈ یکسالہ تھامگر خداوندعالم کے لطف وکرم سے ۷ماہ میں پورا قرآن کریم کو یاد کرلیا خلاصہ ۷ماہ میں حافظ کل قرآن کریم ہوئی، اس عنوان سے دوسرا اور تیسرا سجدہ شکر! ابھی ۲سال نہیں گزرے تھے کہ دو فرزند بھی یکسالہ حافظ کل قرآن ہوئے کہ جسمیں سے ایک بچہ کوشش کر رہا ہے کہ مفسر قرآن بن سکیں البتہ یہ کام اور بھی سخت ہے مگر اسکی شدید ضرورت ہے علی الخصوص اردو زبان میں الحمدللہ کچھ انکے آثار فضائے مجازی پر بھی آچکے ہیں۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے وایس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے مولانا سید شمع محمد رضوی کو لوح تقدیر سے نواز،آپکا متن لوح تقدیر مندرجہ ذیل ہیں۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا! اہل القرآن ہم اہل اللہ وخاصۃ
خانوادہ قرآنی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی خداوند یکتا کا لاکھ لاکھ شکر ہےکہ ہم لوگوں کے وجودمیں ایسی توانیاں پیدا کیں کہ آسمان ولایت، امام عصر(عجل اللہ تعالیٰ الشریف) کے سایے میں توفیق ملی کہ قرآن اور حدیثی میدان میں وارد ہوکر کامیاب منزل تک پہونچنا چاہتے ہیں،اور شرابا طہورا کے جام پینے میں سرشار ہیں۔
ہم نے یہ زمہ داری جانی کہ آپ اور آپ کے خانوادے کے خالصانہ کاوشوں کی قدردانی کریں اورتہہ دل سے شکریہ اداکریں کہ انشائ اللہ ہمیشہ قرآن واہل بیتی زندگی بسر کرسکیں (آمین ثم آمین)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علی عباسی ’’رئیس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ'' شعبان المعظم ۱۴۴۵ہجری