۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین ناصر رفیعی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے عقائد کی کمزوری کو نماز اور واجبات کی ادائیگی میں سستی کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا:اسلام نے توحید اور معرفت خدا کے مسئلے پر تاکید کی ہےلہذا منبروں سے ان موضوعات پر اور عقائد پر زیادہ سے زیادہ بات ہونی چاہئے، جشن غدیر اور امامت امیر المومنین علیہ السلام عقیدے کا ایک اہم موضوع ہے جسئ بہترین اور اچھے انداز میں بیان کیا جانا شاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں گذشتہ شب عشرہ ولایت و امامت کی مناسبت سے منعقد بزم سے خطاب کرتے ہوئے سورہ آل عمران کی آیت 18 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: روایات کے مطابق اگر کوئی واجب نماز کے بعد اس آیت کریمہ کی تلاوت کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ستر مرتبہ نظر کرم فرمائے گا اور اس کے لیے بے شمار ثواب لکھے گا، سورہ آل عمران کی آیت نمبر 18 کی تلاوت فرشتوں کے پاس ایک امانت کے طور پر محفوظ رہےگی جو عالم قبر میں انسان کی فریاد رسائی اور مدد کے لئے پہنچے گی۔

ڈاکٹر رفیعی نے بیان کیا کہ اگر کوئی روزانہ نماز کے بعد سورہ آل عمران کی آیت 18 اور 26اور آیت الکرسی اور سورہ حمد پڑھے تو اس کی حاجتیں پوری ہو جائیں گی، اس آیت کریمہ کی کثرت سے تلاوت کرنے سے انسان کا ایمان پختہ اور مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے عقائد کی کمزوری کو نماز اور واجبات کی ادائیگی میں سستی کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا:اسلام نے توحید اور معرفت خدا کے مسئلے پر تاکید کی ہے،عقیدہ عدل، دین اسلام کے عقائد اور اصولوں میں سے ایک ہے، اسلام توحید اور الہیات پر بہت زیادہ زور دیتا ہے، منبروں سے ان موضوعات پر اور عقائد پر زیادہ سے زیادہ بات ہونی چاہئے، جشن غدیر اور امامت امیر المومنین علیہ السلام عقیدے کا ایک اہم موضوع ہے جسئ بہترین اور اچھے انداز میں بیان کیا جانا شاہئے، مضبوط عقائد ایک صحت مند درخت کے مانند ہیں جس کی جڑ محکم ہے ، قرآن پاک میں جہاں بھی عمل کا ذکر آیا ہے، اس سے پہلے ایمان کا ذکر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .