۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ناصر رفیعی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے خطاب کے دوران روزانہ اعمال کے حساب و کتاب اور یاد قیامت کو معاشرے میں گناہ وفساد کےخاتمے کا اہم ذریعہ قرار دیا اور کہا: روایات کے مطابق، کچھ لوگ بغیر حساب کتاب کے اور پلک جھپکتے ہی اپنی قبر سے براہ راست جنت میں داخل ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے خطاب دوران قیامت کے دن اعمال کے حساب کتاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا:قیامت کے دن تین طرح کے حساب و کتاب ہوں گے، اس دن کچھ لوگوں کا حساب و کتاب بہت ہی آسانی سے ہوگا، کچھ لوگوں کا بہت ہی سختی سے حساب و کتاب ہوگا، اور کچھ لوگ جنت و جہنم کے حساب و کتاب سے ہٹ کر سیدھے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔

خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے اپنے خطاب کے دوران ان عوامل کی طرف اشارہ کیا کہ جن کی وجہ سے قیامت میں بہت ہی سخت حساب لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حق الناس ایک ایسی چیز سے جس کے متعلق روز قیامت بہت ہی سختی سے حساب و کتاب ہوگا، روایات کے مطابق، کچھ لوگ بغیر حساب کتاب کے اور پلک جھپکتے میں قبر کی دنیا سے براہ راست جنت میں داخل ہو جائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو خلوت میں خدا کی نافرمانی کرنے سے ڈرتے ہیں اور ہمیشہ خدا کی رضا پر راضی رہتے تھے اور خدا نے جو بھی ان کو رزق دیا ہے اس پر راضی اور خوش رہتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے اپنے خطاب کے آخر میں ایام فاطمیہؑ کے حوالے بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرائے مرضیہ سلام اللہ علیہا، حیا اور خدا کی رضا کا مظہر ہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ روز قیامت ہمارا حساب و کتاب آسانی کے ساتھ ہو تو جروری ہے کہ ہم اپنے برے اعمال پر توبہ کریں اور نیکیوں میں اضافہ کریں اور اسی راہ میں ہمیشہ پیش قدم رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .