۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
دکتر رفیعی

حوزہ/ آیت اللہ سعیدی نے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سعیدی نے مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حجت‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی

سلام علیکم

آپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا

مرحومہ نے نہایت ہی شفقت اور محبت کے ساتھ متقی اور مومن بچوں کی پرورش کی جو کہ آج مکتب قرآن و اہل بیت علیہم السلام کے کام آ رہے ہیں اور علم کی نشوونما کا باعث بنے ہوئے ہیں، بیشک ایسے بچے ایسی ہی ماؤں کی گود میں پلتے ہیں، اور انشاء اللہ مرحومہ کو اس کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ضرور ملے گا۔

میں آپ اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے میں ماہ رمضان المبارک میں جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں بارگاہ خدا وندی میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس مومنہ کےدرجات کو بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے، اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

متولی حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، سید محمد سعیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • شیخ زین العابدین صدر مجلس علماء لیہ یو،ٹی لداخ ھند IN 11:14 - 2023/04/04
    0 0
    میں استاد محترم کی والدہ کی رحلت پر استاد محترم اور انکے خانوادہ کے خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوے اللہ سے دعاء گو ہوں کی مرحومہ کو جنت الفردوس میں کنیزان زھرا کے صف میں جگہ عنایت فرمائیں آمین