۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
جشن سالروز ورود حضرت معصومه (س) به قم

حوزہ/استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ آج بھی اسلامی نظام کے دشمن اس عظیم نظام کی حقیقتوں کو چھپانے اور وسیع پروپیگنڈے سے دینِ اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزہ علمیہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین استاد ناصر رفیعی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کے اجتماع سے خطاب کے دوران حالیہ فسادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبرِ خدا(ص) کی وفات کے بعد دشمنوں نے اس طرح پروپیگنڈہ کیا کہ لوگ ولی خدا علی (ع) کو بے نماز سمجھنے لگے، آج بھی اسلامی نظام کے دشمن اس عظیم نظام کی حقیقتوں کو چھپانے اور وسیع پروپیگنڈے سے دینِ اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال کے مقابلے میں سرکشی اور نافرمانی انسان کو تباہ کر دے گی، کیونکہ اس سرکشی میں بہت سی ایسی چیزیں شامل ہیں جو انسان کو ہدایت کے راستے پر چلنے نہیں دیتیں۔

خطیبِ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا کہ جوانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ بصیرت اور شعور کے ساتھ اپنے امور کو انجام دیں اور دشمنوں کی سازشوں سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔

استاد رفیعی نے مزید کہا کہ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد دشمنوں کی طرف سے جو بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کیا گیا اس کے نتیجے میں لوگ ولی خدا حضرت علی علیہ السلام کو بے نماز سمجھنے لگے۔

حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا کہ دشمن سائبر اسپیس اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے چہرے کو داغدار کرنے کے درپے ہے۔

خطیبِ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے کہا کہ ہمارے بابصیرت جوانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ منافقوں کے سیاسی گروہوں کی گذشتہ تاریخ کا جائزہ اور مطالعہ کریں تاکہ ان کے ماضی میں کئے گئے مظالم اور انسان سوز جرائم سے آگاہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .