۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: حکام اور اداروں کی جانب سے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا عمل صالح کے مصادیق میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے خمینی شہر میں عزاداران حسینی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نویں محرم کی رات حضرت عباس علیہ السلام سے متعلق ہے۔ حضرت عباس علیہ السلام بے مثال خصوصیات کے مالک ہیں۔

انہوں نے حضرت ابوالفضل العباس کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت قمر بنی ہاشم کی اہم ترین خصوصیات میں ان کی ولی امر کی اطاعت، عبد صالح اور امام وقت کے سامنے سر تسلیم خم ہونا اور وفا ہیں۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: "عبدِ صالح" حضرت عباس علیہ السلام کا لقب ہے اور اس کا سبب وہ اعمال صالحہ ہیں جو حضرت عباس علیہ السلام انجام دیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرہ کے لئے حضرت عباس علیہ السلام کے نیک اعمال نمونہ ہونے چاہئیں۔

حجت الاسلام رفیعی نے عمل صالح کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: عملِ صالح ان وظائف کو انجام دینے کا نام ہے جو انسان کے ذمہ ہوتے ہیں اور یہ صرف مذہبی اور دینی مسائل ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے لوگوں کے امور کی جانب توجہ اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کو عمل صالح کا مصداق قرار دیتے ہوئے کہا: حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ایک اور خصوصیت ولی امر کی اطاعت ہے اور حضرت عباس علیہ السلام اپنے زمانے کے ولی امر کے مطیع تھے۔

حجت الاسلام رفیعی نے کلمہ اطاعت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم خدا، رسول اور اولی الامر کی اطاعت کرنے کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معصیت میں مخلوق خدا کی اطاعت نہیں کرنی چاہیے اور احکام و اوامر الہی کا انکار گناہ کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .