۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
ارشد

حوزہ/ مولا عباس علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے لئے ویسے ہی تھے جیسے جناب ہارون علیہ السلام جناب موسیٰ علیہ السلام کے لئے اور امیرالمومنین علیہ السلام رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کیرپورٹ کے مطابق، شیعہ کالج اولڈ بوائز میں حسب دستور منعقد عشرہ مجالس کو مولانا ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری پروفیسر لکھنو یونیورسٹی خطاب فرما رہے ہیں۔

مولانا سید ارشد علی جعفری نے عشرہ مجالس کی آٹھویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: فرعون جس نے وحدہ لا شریک خدا کا انکار کیا اور تکبر غرور و گھمنڈ کے ساتھ اپنی خدائی کا اعلان کیا۔ یہ تکبر غرور و گھمنڈ ایک بری صفت ہے جسمیں بھی پائی جائے وہ فرعون بن جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ جو کسی ملک کا حاکم ہو وہی یہ کردار نبھائے بلکہ اگر کوئی محلہ میں بھی مغرور ہے تو وہ اس حد تک فرعونی کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر سید ارشد علی جعفری نے بیان کیا کہ جب فرعون کے نجومیوں نے اسے با خبر کیا کہ تیری مملکت میں ایک بچہ پیدا ہوگا جو تیری حکومت کو ختم کر دے گا تو اس نے ہزاروں بچوں کو قتل کرا دیا لیکن اللہ کو اپنے نبی جناب موسیٰ علیہ السلام کو بھیجنا تھا تو بھیجا جس سے واضح ہوتا ہے کہ ولی خدا کو حکومت روک نہیں سکتی۔ قدرت کا کرشمہ تھا کہ جناب موسیٰ علیہ السلام کی پرورش قصر فرعون میں ہوئی اور جب اللہ نے آپ کو حکم دیا کہ فرعون کے پاس جائیں تو آپ نے بھائی کی ضرورت محسوس کی اور بارگاہ خدا میں دعا کی اسی طرح معرکہ کربلا کے لئے امام حسین علیہ السلام کو ایک وفادار بھائی کی تلاش تھی لہذا امیرالمومنین علیہ السلام نے جناب عقیل کے مشورہ سے جناب ام البنین سے شادی کی اور حضرت عباس علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ مولا عباس علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے لئے ویسے ہی تھے جیسے جناب ہارون علیہ السلام جناب موسیٰ علیہ السلام کے لئے اور امیرالمومنین علیہ السلام رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .