۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
قم؛ انجمن محبان آل یاسین (ع) کی جانب سے عشرہ اول کا مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ انعقاد

حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے جانب سے عشرہ مجالس ۱۴۴۴ھ جو بہت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔جس میں علماء و طلاب ذوی الاحترام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں انکے جد مظلوم امام حسین علیہ السلام کا تعزیت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سر زمین قم المقدسہ میں بسلسلہ شہادت ریحان محمد مصطفی، دلبند علی و فاطمہ، پاسبان صلح حسن مجتبی، مظلوم کربلا، شہید نینوا، قتیل العبرہ، سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا، انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے جانب سے عشرہ مجالس ۱۴۴۴ھ بمقام مدرسے القائم میں منعقدہ یوا بہت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں علماء و طلاب ذوی الاحترام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں انکے جد مظلوم امام حسین علیہ السلام کا تعزیت پیش کیا۔

انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام کے صدر مولانا طیب علی انصاری نے بتایا کہ یہ عشرہ مجالس کا تیسرا سال ہے جسے حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے طلاب بہت ہی عقیدت کے ساتھ منعقد کرتے ہیں جسمیں کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عشرہ مجالس یکم محرم الحرام سے لے کر ۹ محرم تک جاری رہا۔ جسمیں قم المقدس میں مقیم ہندوستان کے مختلف علمائے کرام اور آخر میں نجف اشرف سے تشریف لائے معروف عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نور محمد ثالثی نے خطاب کیا اور ذکر و مصائب سید الشہداء علیہ السلام بیان کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .