حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی
-
مرنے کے بعد انسان دوبارہ کیسے زندہ ہوگا؟
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے کہا: قرآن کریم میں 100 سے زائد آیات ہیں جو کہتی ہیں کہ روح انسانی جسم میں قیامت کے دن واپس آئے گی اور اسی لیے بہت سے بڑے مفسرین نے کہا ہے کہ معاد جسمانی کا انکار ممکن نہیں۔
-
مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کا انتقال
حوزہ/ آیت اللہ سعیدی نے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت پیش کی۔
-
جس مال میں خمس نہ نکلا ہو اس مال سے مومنانہ زندگی بسر نہیں ہو سکتی: حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی
حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (ص) کے خطیب کہا: خمس اور زکوٰۃ الہی فرائض میں سے ہیں؛ اس رقم سے جس کا خمس ادا نہ کیا گیا ہو، عبادت اور حج ادا کرنا اور مومنانہ زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے۔
-
شہید قاسم سلیمانی نے خدا سے نصرت الہی کا صلہ لیا
حوزہ/ انہوں نے بیان کیا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے لوگوں کے دلوں میں محبت کے بیج بوئے اور یہ عمل نصرت خدا کی علامت قرار پایا، شہید نے راہ خدا میں عالم بشریت کی مدد کی اور اس کا صلہ بارگاہ خدا وندی سے لیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی نے بیان کیا:
تاریخ اور حدیث کا آپس میں ربط اور باہمی خدمات
حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے اکیڈمک فیکلٹی کے رکن نے کہا: تاریخ اور حدیث کا افق شروعاتی دور میں ایک ہی تھا۔ تاریخ کے نقل کرنے والے حدیث کے راوی تھے، جنھوں نے حدیث کے ساتھ ساتھ تاریخ پر بھی توجہ دی۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی:
امام حسن عسکری (ع) کے زمانے میں مکتب تشیع میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: اگرچہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سامرہ میں گزارا اور کئی منحرف دھاروں نے امام علیہ السلام کے لیے مشکل حالات بھی پیدا کر دیے تھے لیکن کے باوجود امام حسن عسکری علیہ السلام کے زمانے میں مکتبِ تشیع پھلا پھولا یہاں تک کہ آپ کے اصحاب شہر قم میں بھی موجود تھے۔
-
لوگوں کی مشکلات حل کرنا عمل صالح کا مصداق ہے، حجت الاسلام والمسلمین رفیعی
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: حکام اور اداروں کی جانب سے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا عمل صالح کے مصادیق میں سے ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی:
لوگوں کے نسبت اچھا گمان کرنا انسانی زندگی کو پرسکون بناتا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: بعض امور انسانی سکون کو متاثر کرتے ہیں۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ کینہ، حسد اور بدگمانی تین ایسی چیزیں ہیں جو انسانی زندگی میں خرابی پیدا کرتی ہیں۔ روایات میں ہے کہ کینہ انسان کے دل کو سیاہ کردیتا ہے، حسد خود حاسد انسان کو نقصان پہنچاتا ہے اور لوگوں کے نسبت اچھا گمان کرنا انسانی زندگی کو پرسکون بناتا ہے۔
-
جامعۃ المصطفی کی علمی کمیٹی کے رکن:
شہداء پشاور کو بلند مقام حاصل ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد امامیہ کے شہداء کو بلند مقام حاصل ہے کیونکہ وہ مظلوم بھی ہیں اور شہید بھی۔
-
جامعۃ المصطفی میں علمی کمیٹی کے رکن:
علمائے کرام کا فریضہ دین کی حفاظت کرنا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے انتظامی امور میں آیت اللہ گلپائیگانی کی حکمت اور سیاسی بصیرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ان کے دور میں اور ان کے بعد بھی، کبھی انہوں نے سیاسی تناؤ پیدا نہیں ہونے دیا اور وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے کہ کہیں نظامِ اسلامی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
-
حضرت معصومہ (س) کی خصوصیات میں سے ایک ان کی شفاعت ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی خصوصیات میں سے ایک اصلی ترین خصوصیت ان کی شفاعت ہے اور روایات میں اس طرح آیا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے شیعہ جنت میں داخل ہوں گے۔
-
توحید پرست کبھی بھی دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتا، حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے خطیب نے کہا: توحید پرست کبھی بھی دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتا اور طاغوت سے دشمنی موحدین کی خصوصیات میں سے ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی:
کلام امام سجاد (ع) میں حقیقی مومن کی نشانیاں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: امام سجاد علیہ السلام کے فرمان کے مطابق حقیقی مومن وہ ہے جو خلوت میں تقوی اختیار کرے، تنگدستی میں صدقہ دے، مصیبت میں صبر کرے اور غصہ کے وقت حلم و بردباری سے کام لے۔
-
غیبت امام زمانہ (عج) اسلامی معاشرے کیلئے بہت بڑا امتحان ہے، حجۃ الاسلام رفیعی
حوزہ / حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد نے کہا: پروردگار عالم کے بڑے امتحانوں میں سے ایک غیبت امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ہے۔ دنیا کو آج امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی ضرورت ہے۔ ہم اس امتحان میں تابع و ماتحت ہیں۔ ہم اس امتحان میں جلدی اور وقت معین نہیں کرتے بلکہ انتظار فرج کے لیے دعا کرتے ہیں۔
-
توبہ کرنے والا جوان محبوب خدا ہے، حجۃ الاسلام فیعی
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خدا وند متعال جوان کی عبادت اور گریہ و توبہ کو پسند کرتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سب اور بالخصوص جوان ماہ مبارک رمضان میں خدا سے اپنے رابطہ کی اصلاح کریں اور کوشش کریں کہ تلاوت قرآن کریم اور نماز کے ذریعہ قرب خداوندی حاصل کریں۔