۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دکتر رفیعی

حوزہ/ ایران کے معروف خطیب اور سربراہ مدرسہ تاریخ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) میں انکی تاریخی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے معروف خطیب اور سربراہ مدرسہ تاریخ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) میں انکی تاریخی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی نے حضرت زینب کبریٰ (سلام اللہ علیہا) کے بابرکت یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حضرت جعفر بن ابی طالب (علیہ السلام) کے یوم شہادت پر تسلیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کُل اسلام کے تین عظیم سپہ سالاروں میں سے ایک حضرت جعفر بن ابی طالب (علیہ السلام) کا یوم شہادت سرزمین موتہ میں ہے۔ جعفر بن ابی طالب حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے مہاجرین کے سربراہ، رسول اکرم (ص) کے اخلاق اور شکل و شمائل میں مشابہ تھے، پیغمبر اسلام کے مخلص ساتھی، ذوالجناحین، ذوالہجرتین، افریقہ میں بانی اسلام، آل ابوطالب علیہ السلام کے پہلے شہید، اسلام کے بہادر سپہ سالار، سخاوت مند، صاحب عقل و بصیرت، وقت شناس، اور ایک ماہر مبلغ تھے۔ یہ مناسب ہے کہ ہم ان ایام میں کہ جب ہم نے اپنے کئی سپہ سالاروں کو کھو دیا ہے، ایسی شخصیات کو زیادہ خراج تحسین پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں 30 سے زائد آیات میں حضرت جعفر طیار (ع) کا ذکر موجود ہے۔ سورہ حجرات میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو ایمان اور مال و جان کی قربانی دینے والے ہیں، اور روایات میں ان آیات کا مصداق حضرت حمزہ، حضرت علی علیہ السلام اور حضرت جعفر بن ابی طالب (علیہما السلام) کو قرار دیا گیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی نے کہا کہ حضرت جعفر طیار (ع) چوں کہ مختلف زبان کا علم رکھتے تھے لہذا اس چیز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حبشہ کی طرف ہجرت کی اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کی تبلیغ کا آغاز کیا۔

مدرسہ تاریخ کے سربراہ نے اسلامی تاریخ کی مظلوم اور ولایت کے حامی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس مرکز کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کانفرنس میں علمی نوعیت کے بہترین کام کیے گئے ہیں اور خوش قسمتی سے اس عظیم اسلامی شخصیت کے متعلق قیمتی علمی نتائج اور آثار پیش کیے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .