۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی سبحانی نے بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) میں میں حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شخصیت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی سبحانی نے بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) میں حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شخصیت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا: قرآن مجید میں اسلام میں "السابقون" کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ جعفر بن ابی طالب بھی ان اولین افراد میں شامل ہیں جو اسلام قبول کرنے والے تھے اور ان کا شمار "السابقون" میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ "مکہ مکرمہ میں ابتدائی دور میں خیمہ اسلام کے تحت صرف رسول خدا (ص)، ان کی اہلیہ حضرت خدیجہ (س) اور میں موجود تھے۔ ایسے حالات میں جعفر بن ابی طالب اپنے والد کی رہنمائی میں اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور اس طرح وہ اسلام قبول کرنے والے چوتھے فرد بنے۔

آیت اللہ العظمی سبحانی نے کہا: قرآن مجید میں "السابقون"کے لیے جتنی بھی تعریفیں ہیں، وہ سب جعفر بن ابی طالب (ع) پر منطبق ہوتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .