حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجتالاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلاماللهعلیها میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رجب، مغفرت، رحمت اور اللہ کی قربت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے کو توبہ، توسل اور تبدیلی کے لیے خاص اہمیت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات بھی ان مہینوں میں پیش آئے، جیسے بعثتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ رجب میں، نزولِ قرآن ماہ رمضان میں، اور منجی عالم بشریت کی ولادت ماہ شعبان میں ہوئی۔
حجتالاسلام والمسلمین رفیعی نے امام باقر علیہالسلام کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ عبادات، سماجی معاملات اور سیاسی میدان میں مکمل نمونہ تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اللہ کی رضا کو مقدم رکھا اور اپنے پیروکاروں کو اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہونے کی تلقین کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام باقر علیہالسلام نے سماجی تعلقات اور امت مسلمہ کے معاملات میں خاص توجہ دی اور اپنے زمانے کے ظالم حکمران کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
انہوں نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: سردار شہید قاسم سلیمانی تقویٰ، اخلاص، اہل بیت علیہمالسلام سے محبت، تواضع، ذہانت، مضبوط انتظامی صلاحیت اور انقلابی روح کے حامل تھے۔ ان کی شجاعت اور دشمن سے بے خوفی بھی ان کی نمایاں صفات میں شامل تھیں۔ وہ دشمن کے لیے ایک بڑی رکاوٹ تھے، اسی لیے انہیں امریکہ کے ملعون صدر کے حکم پر شہید کیا گیا۔
آخر میں انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیندار، اہل بیت علیہمالسلام کے عاشق، شجاع، متواضع اور بہترین منتظم تھے۔ ان کی زندگی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے وقف تھی، اور ان کی شہادت نے ان کی جدوجہد کو مزید زندہ کر دیا۔
آپ کا تبصرہ