جمعرات 25 ستمبر 2025 - 17:13
امام، رحمتِ لامحدودِ الٰہی کا مظہر

حوزہ/ اگرچہ امام زمانہ (عج) پردۂ غیبت میں ہیں، لیکن آپ اس بادل کی مانند ہیں جو ہمیشہ بارش برساتا ہے اور خشک و بنجر زمین کو زندگی اور سرسبزی عطا کرتا ہے۔ وہی شخص محروم ہے جو اس مرکزِ محبت سے فیض نہ لے، آپ کی شفقت کا ذائقہ نہ چکھے اور آپ کی عنایتوں کو محسوس نہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | اگرچہ امام زمانہ (عج) پردۂ غیبت میں ہیں، لیکن آپ اس بادل کی مانند ہیں جو ہمیشہ بارش برساتا ہے اور خشک و بنجر زمین کو زندگی اور سرسبزی عطا کرتا ہے۔ وہی شخص محروم ہے جو اس مرکزِ محبت سے فیض نہ لے، آپ کی شفقت کا ذائقہ نہ چکھے اور آپ کی عنایتوں کو محسوس نہ کرے۔

امامِ عصر علیہ‌السلام کی ایک کم شناخته جہت، انسانوں کے ساتھ آپ کی بے پایاں شفقت اور محبت ہے۔ افسوس کہ زمانۂ قدیم سے بعض افراد نے امام کو محض تلوار، خونریزی اور انتقام کے ساتھ متعارف کرایا اور آپ کا چہرہ ایک سخت گیر رہنما کے طور پر پیش کیا۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ امام مهدی علیہ‌السلام رحمتِ الٰہی کا مظہر، امت کے شفیق باپ، ہمدمِ دلسوز اور خیرخواہِ حقیقی ہیں۔

حدیث قدسی میں، ائمہ معصومین علیہم‌السلام کے ذکر کے اختتام پر ارشاد ہوا ہے: «وَ أُکملُ ذَلِکَ بِابْنِهِ م‏ ح ‏م ‏د رَحْمَةً لِلْعَالَمِین‏.»

(الکافی، ج ۱، ص ۵۲۸)

"اور میں سلسلۂ امامت کو اُس کے فرزند م ح م د (علیہ‌السلام) کے ذریعے مکمل کرتا ہوں، جو تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں۔"

امام علیہ‌السلام خود فرماتے ہیں: «أَنَّ رَحْمَةَ رَبِّکُمْ وَسِعَتْ کُلَّ شَی‏ءٍ وَ أَنَا تِلْکَ الرَّحْمَة.»

(بحارالانوار، ج ۵۳، ص ۱۱)

"یقیناً تمہارے پروردگار کی رحمت ہر چیز پر محیط ہے اور میں وہی رحمتِ الٰہی ہوں۔"

دیگر معصومین علیہم‌السلام نے بھی امام کی شان میں فرمایا ہے: «وَ أَشْفَقَ عَلَیهِمْ مِنْ آبَائِهِمْ وَ أُمَّهَاتِهِم‏.»

(بحارالانوار، ج ۲۵، ص ۱۱۷)

"امام لوگوں پر اُن کے والدین سے بھی زیادہ شفیق ہیں۔"

درحقیقت، امام زمانہ علیہ‌السلام انسانیت کے عظیم مربی، دلسوز معلم اور شفیق باپ ہیں، جو ہر لمحہ اپنے ماننے والوں کی بھلائی اور اصلاح کی فکر رکھتے ہیں۔ باوجود اس کے کہ آپ ان کے محتاج نہیں، لیکن سب سے زیادہ لطف و عنایت انہیں ہی عطا فرماتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے ارشاد فرمایا: «لَوْ لَا مَا عِنْدَنَا مِنْ مَحَبَّةِ صَلَاحِکُمْ وَ رَحْمَتِکُمْ وَ الْإِشْفَاقِ عَلَیکُمْ لَکُنَّا عَنْ مُخَاطَبَتِکُمْ فِی شُغُل.»

(بحارالانوار، ج ۵۳، ص ۱۷۹)

"اگر یہ نہ ہوتا کہ ہم تمہاری اصلاح سے محبت رکھتے ہیں، تم پر رحمت اور شفقت کرتے ہیں، تو ہم تمہاری طرف متوجہ بھی نہ ہوتے۔"

لہٰذا امام مهدی علیہ‌السلام اگرچہ غیبت میں ہیں، لیکن آپ کی ذات اس مسلسل برستی ہوئی بارش کی مانند ہے جو دلوں کی خشکی کو حیات و نشاط عطا کرتی ہے۔ محروم وہ ہے جو اس سرچشمۂ محبت سے فیض نہ پائے اور آپ کی شفقت کو نہ پہچانے۔

دعائے ندبہ میں ہم یوں دعا کرتے ہیں: «اللهم هَبْ لَنَا رَأْفَتَهُ وَ رَحْمَتَهُ وَ دُعَاءَهُ وَ خَیرَه‏.»

(مفاتیح‌الجنان)

"اے اللہ! ہمیں امام کی شفقت، رحمت، دعا اور برکت نصیب فرما۔"

جاری ہے۔۔۔

حوالہ: کتاب نگین آفرینش (چند تبدیلیوں کے ساتھ)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha