بدھ 15 جنوری 2025 - 14:58
قم المقدسہ؛ دفتر نمایندہ ولی فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (س) کے زیرِ اہتمام محفلِ قرآن کا اہتمام

حوزہ/ گزشتہ شب، ولادت باسعادت امیرالمؤمنین حضرت امام علی (علیہ‌السلام) کی پر مسرت مناسبت سے ایک پُر رونق اور بابرکت محفلِ انس با قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نورانی محفل دفتر نمایندہ ولی‌ فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (سلام‌اللہ‌علیہا) کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں عاشقانِ قرآن و اہل بیت (علیہم‌السلام) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس روحانی فضاء سے فیض یاب ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں گزشتہ شب، ولادت باسعادت امیرالمؤمنین حضرت امام علی (علیہ‌السلام) کی پر مسرت مناسبت سے ایک پُر رونق اور بابرکت محفلِ انس با قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نورانی محفل دفتر نمایندہ ولی‌ فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (سلام‌اللہ‌علیہا) کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں عاشقانِ قرآن و اہل بیت (علیہم‌السلام) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس روحانی فضاء سے فیض یاب ہوئے۔

اس مبارک محفل میں ایران اور ہندوستان کے ممتاز قاریان اور حفاظِ قرآن کریم نے اپنی خوبصورت تلاوت سے حاضرین کے دلوں کو نورِ الٰہی سے منور کیا۔

قم المقدسہ؛ دفتر نمایندہ ولی فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (س) کے زیرِ اہتمام محفلِ قرآن کا اہتمام

بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری، جناب استاد علیزاده نے اپنی دلنشین اور پُراثر تلاوت سے شرکاء کو روحانی لذت سے ہمکنار کیا۔ اسی طرح حافظِ کل قرآن کریم، استاد احمد دباغ نے اپنی خوش الحانی میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرکے سامعین پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

قم المقدسہ؛ دفتر نمایندہ ولی فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (س) کے زیرِ اہتمام محفلِ قرآن کا اہتمام

محفل کے ایک اور روح پرور حصے میں اہل بیت (علیہم‌السلام) کے محب اور معروف شاعر، جناب شیخ مصطفی مطہری نے حضرت امام علی (علیہ‌السلام) کی شان میں عقیدت و محبت سے بھرپور خوبصورت اشعار پیش کیے۔ ان کے پُراثر اور ولولہ انگیز کلام نے محفل کو مزید روحانی اور معنوی فضاء سے بھر دیا اور حاضرین کے دلوں میں محبتِ علی (علیہ‌السلام) کی شمع کو مزید فروزاں کیا۔

یہ بابرکت محفل حجت‌الاسلام والمسلمین جناب آقائے عمو زادہ، رئیس دفتر نمایندہ ولی‌ فقیہ ہند اور حجت‌الاسلام والمسلمین جناب آقائے سید حسینی‌نژاد کی نگرانی اور سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ اس محفل میں کرگل لداخ کے علمائے کرام، طلاب اور روحانی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

قم المقدسہ؛ دفتر نمایندہ ولی فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (س) کے زیرِ اہتمام محفلِ قرآن کا اہتمام

حضرت امام علی (علیہ‌السلام) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ اس محفل نے نہ صرف قرآنی معارف کو عام کیا، بلکہ اہل بیت (علیہم‌السلام) کی سیرتِ طیبہ کو سمجھنے اور اُس پر عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

محفل کا اختتام درود و صلوات اور دعاؤں کی روح پرور فضا میں ہوا، جہاں حاضرین نے دلوں میں ایمان اور قرآن کی محبت کو مزید مضبوط کیا اور اس مبارک شب کو اپنی یادوں میں محفوظ کر لیا۔

دعا ہے کہ ایسی محافل کے ذریعے قرآن اور اہل بیت (علیہم‌ السلام) کی محبت دلوں میں مزید راسخ ہو اور یہ روحانی سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے۔

قم المقدسہ؛ دفتر نمایندہ ولی فقیہ ہند اور دارالقرآن حضرت فاطمہ زہراء (س) کے زیرِ اہتمام محفلِ قرآن کا اہتمام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha