بدھ 15 جنوری 2025 - 03:00
حدیث روز | امیر المؤمنين (ع) کی دو بڑے خطروں پر تشویش

حوزہ/ امیر المؤمنين امام علی علیہ السلام نے لوگوں کے لیے دو بڑے خطروں پر تشویش کا اظہار فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیر المؤمنين عليه السلام:

أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ أَخْوَفَ ما أَخافُ عَلَيْكُمُ اثْنَتانِ: اتِّباعُ الْهَوَى، وَطُولُ الْأَمَلِ فَأَمَّا اتِّباعُ الْهَوَى فَيَصُدُّ عَنِ الْحَقِّ، وَأَمَّا طُولُ الْأَمَلِ فَيُنْسِي الاْخِرَةَ

امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

اے لوگو! میں تمہارے لیے دو چیزوں کےمتعلق سب سے زیادہ پریشان ہوں اور وہ دو چیزیں، خواہشات نفسانی کی پیروی اور لمبی امیدیں ہیں۔ کیونکہ خواہشات نفسانی کی پیروی تمہیں حق پر عمل کرنے سے دور کر دے گی اور لمبی امیدیں سبب بنیں گی کہ تم آخرت کو فراموش کر دو۔

نہج البلاغہ، خطبہ نمبر 43

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha