۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حدیث روز

حوزہ / امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے ایک روایت میں حلم اور علم کے دو ثمرات بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال اميرالمؤمنين عليه السلام:

الْحِلْمُ غِطَاءٌ سَاتِرٌ، وَ الْعَقْلُ حُسَامٌ قَاطِعٌ؛ فَاسْتُرْ خَلَلَ خُلُقِكَ بِحِلْمِكَ، وَ قَاتِلْ هَوَاكَ بِعَقْلِكَ

اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

حلم وتحمل؛ ڈھانکنے والا پردہ اور عقل (گویا) کاٹنے والی تلوار ہے۔ لہذا اپنے اخلاق کے کمزور پہلو کو حلم و بردباری سے چھپاؤ اور اپنی عقل سے خواہشاتِ نفسانیہ کا مقابلہ کرو"۔

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 424

تبصرہ ارسال

You are replying to: .