۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 400076
25 جون 2024 - 06:03
غدیر خم

حوزه / رسول خدا صلی الله علیه وآله وسلم نے ایک روایت میں روز غدیر خم کے مقام کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "أمالی صدوق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه وآله وسلم:

يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ أَفْضَلُ أَعْيَادِ أُمَّتِي وَ هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي أَمَرَنِي اللَّهُ تَعَالَى ذِكْرُهُ فِيهِ بِنَصْبِ أَخِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ع عَلَماً لِأُمَّتِي يَهْتَدُونَ بِهِ مِنْ بَعْدِي وَ هُوَ الْيَوْمُ الَّذِي أَكْمَلَ اللَّهُ فِيهِ الدِّينَ وَ أَتَمَّ عَلَى أُمَّتِي فِيهِ النِّعْمَةَ وَ رَضِيَ لَهُمُ الْإِسْلَامَ دِيناً۔

پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا:

غدیر میری امت کے لئے افضل ترین عیدوں میں سے ایک ہے اور یہ وہ دن ہے جب پروردگار عالم نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنے بھائی علی ابن ابی طالب علیھما السلام کو اپنی امت کا علمدار اور ذمہ دار بناؤں تا کہ میرے بعد میری امت ان کے ذریعہ ہدایت حاصل کرے۔ اس دن اللہ نے دین کو مکمل اور میری امت پر نعمتیں تمام اور اسلام کو ان کا بہترین اور پسندیدہ دین قرار دیا ہے۔

أمالی صدوق، ص ۱۲۵، ح ۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .