۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 400262
1 جولائی 2024 - 05:00
مباهله

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں مباہلہ کے دن کے آداب بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "دانشنامه قرآن و حدیث" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَن صَلّى في هذَا اليَومِ رَكعَتَينِ قَبلَ الزَّوالِ بِنِصفِ ساعَةٍ شُكرا للّهِِ عَلى ما مَنَّ بِهِ عَلَيهِ وخَصَّهُ بِهِ ، يَقرَأُ في كُلِّ رَكعَةٍ اُمَّ الكِتابِ مَرَّةً واحِدَةً ، وعَشرَ مَرّاتٍ «قُل هُوَ اللّهُ أحَدٌ» ، وعَشرَ مَرّاتٍ آيَةَ الكُرسِيِّ إلى قَولِهِ : «هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ» ، وعَشرَ مَرّاتٍ «إنّا أنزَلناهُ في لَيلَةِ القَدرِ» ؛ عَدَلَت عِندَ اللّهِ مِئَةَ ألفِ حِجَّةٍ ، ومِئَةَ ألفِ عُمرَةٍ ، ولَم يَسأَلِ اللّهِ عز وجل حاجَةً مِن حَوائِجِ الدُّنيا وَالآخِرَةِ إلّا قَضاها لَهُ كائِنَةً ما كانَت ، إن شاءَ اللّهُ عز و جل .

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص اس دن ( 24 ذی الحجہ) کو ظہر سے آدھا گھنٹہ پہلے، خدا کی عطا کردہ نعمت پر شکرانے کی دو رکعت نماز بجا لائے اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ ام الکتاب (سورہ فاتحه)، دس مرتبہ "قل ھو اللہ احد"، دس مرتبہ آیة الکرسی "ھم فیھا خالدون تک" اور دس مرتبہ "انا انزلناہ فی لیلة القدر" پڑھے، اس کا یہ عمل خدا کے نزدیک ایک لاکھ حج اور ایک لاکھ عمرہ کے برابر ہے اور وہ خدا سے دنیا اور آخرت کی حاجات میں سے جو بھی حاجت طلب کرے گا تو خداوند عالم اسے عطا کرے گا جو حاجت بھی ہو انشا اللہ۔

دانشنامہ قرآن و حدیث: ج 16، ص 308

تبصرہ ارسال

You are replying to: .