حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روز مباہلہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کو عید مباہلہ مبارک ہو۔
انہوں نے کہا: مباہلہ؛ حق و باطل کے درمیان سچائی کے معیار کا نام ہے۔یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے سچا ہونے کی وہ گواہی ہے جو کلام پاک کے ساتھ ساتھ نجران کے ان اہل علم حضرات نے بھی دی جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا اقرار نہیں کیا تھا۔
مباہلہ کے پس منظر میں نازل آیت قرانی میں جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت بھیجی ہے۔ قیامت تک اب یہی اصول رائج ہے جو کوئی جھوٹ بولے چاہے وہ حکمران ہو،عالم ہو،رعیت ہو،جو بھی جھوٹا ہے لعنت خداوندی کا مستحق ہے۔
عیدکے اس موقع پر عہد کریں کہ ہمیشہ سچوں کا ساتھ دیں گے اور جھوٹوں سے بیزاری کا اظہار کرتے رہیں گے۔
بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود؍ کائنات
خیر النساءؑ حُسینؑ و حَسنؑ مُصطفیٰ ؐ علیؑ