۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 24 ذی الحجہ عید مباہلہ کے پر مسرت موقع پر ولی العصر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری اور پنجتن پاک علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 24 ذی الحجہ عید مباہلہ کے پر مسرت موقع پر ولی العصر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری اور پنجتن پاک علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مباہلہ یعنی ان پاکیزہ اور برگزیدہ ہستیوں کی حق و صداقت کی نصرت و کامرانی کا دن جو مقصود کائنات ہیں، جن کا وجود اقدس اس کائنات کے ہونے کا سبب بنا، آیت مباہلہ رہتی دنیا تک جیت کی نشانی ہے جو کہ ہر مسلمان کی کامیابی اور فتح ہے۔

انہوں نے کہا: عید مباہلہ کا خوشیوں بھرا دن تمام مسلمانوں کے لیے سرور و شادمانی کا موقع ہے، یہ یوم کافروں پر رہتی دنیا تک غلبے کی مبارک نوید سناتا ہے، مباہلہ پنجتن پاک علیہم السلام کی باطل پر بالادستی اور غلبے کا دن ہے۔

علامہ راجہ ناصر جعفری نے مزید کہا: یہ دن کائنات کی سب سے سچی اور عظیم ترین ہستیوں سے منسوب ہے، جنہوں نے اپنے پاکیزہ کردار سے باطل قوتوں پر غلبہ حاصل کیا، مباہلہ نہ صرف حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاریخی فتح قرار پایا بلکہ آیت مباہلہ نے یہ بھی واضح کر دیا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام سے مراد کونسی مقدس ترین ہستیاں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .