اتوار 24 جولائی 2022 - 15:10
حدیث روز | روزِ مباہلہ کے آداب

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں روزِ مباہلہ کے آداب کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "دانشنامه قرآن و حديث" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَنْ صَلَّى فِي هَذَا اَلْيَوْمِ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ اَلزَّوَالِ بِنِصْفِ سَاعَةٍ شُكْراً لِلَّهِ عَلَى مَا مَنَّ بِهِ عَلَيْهِ وَ خَصَّهُ بِهِ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ أُمَّ اَلْكِتَابِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ قُلْ هُوَ اَللّٰهُ أَحَدٌ وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ آيَةَ اَلْكُرْسِيِّ إِلَى قَوْلِهِ هُمْ فِيهٰا خٰالِدُونَ وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ إِنّٰا أَنْزَلْنٰاهُ فِي لَيْلَةِ اَلْقَدْرِ عَدَلَتْ عِنْدَ اَللَّهِ مِائَةَ أَلْفِ حِجَّةٍ وَ مِائَةَ أَلْفِ عُمْرَةٍ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو کوئی بھی اس دن (24 ذی الحجہ کو) ظہر سے آدھا گھنٹہ پہلے اس کے لئے مختص کی گئی نعمت کے شکرانے کے طور پر دو رکعت نماز ادا کرے تو اس کا یہ عمل خدا کے نزدیک ایک لاکھ حج اور ایک لاکھ عمرے کے برابر ہے۔

نماز پڑھنے کا طریقہ:

دو رکعت کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ "ام الکتاب" یعنی سورۂ فاتحہ اور 10 مرتبہ "قُل ھو اللہ احد"، 10 مرتبہ"ھم فیھا خلدون" تک آیت الکرسی اور 10 مرتبہ "انا انزلناہ فی لیلۃ القدر" پڑھے۔

دانشنامه قرآن و حديث، جلد : 16 صفحه : 308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha