۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر کے دن صاحبِ اختیار اور اپنے بعد لوگوں کے امام کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

إِنَّ الله عَزَّوَجَلَّ هُوَ مَوْلاکُمْ وَ إِلَهُکُمْ، ثُمَّ مِنْ دونِهِ رَسولُهُ وَ نَبِیُهُ الْمُخاطِبُ لَکُمْ، ثُمَّ مِنْ بَعْدِی عَلِیٌّ وَلِیُّکُمْ وَ إِمامُکُمْ بِأَمْرِاللهِ رَبِّکُمْ، ثُمَّ الْإِمَامَةُ فِی ذُرِّیَّتِی مِنْ وُلْدِهِ إِلی یَوْمٍ تَلْقَوْنَ الله وَ رَسُولَهُ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (غدیرِ خم میں) فرمایا:

خداوندِ متعال صاحبِ اختیار، ولی اور تمہارا معبود ہے اور خداوندِ عالم کے بعد تمہارا ولی اس کا رسول اور وہ نبی ہے جو اس وقت تم سے مخاطب ہے اور پھر میرے بعد خدا کے حکم سے تمہارے ولی اور امام "علی" ہیں، پھر عہدۂ امامت ان (حضرت علی علیہ السلام) کی نسل سے میری ذریت اور فرزندوں کے پاس ہو گا اور یہ قانون قیامت تک کہ جب تم خدا اور اس کے رسول سے ملاقات کرو گے، جاری و ساری رہے گا۔

بحارالأنوار، ج ۳۷، ص ۲۰۷ و ۲۰۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .