حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "غررالحکم و درر الحکم" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العلی علیه السلام:
مَنْ حاسَبَ نَفسَهُ وَقَفَ عَلي عُيُوبِهِ وَ أحاط بِذُنُوبِهِ وَاستَقالُ الذُّنُوبَ وَ أَصلَحَ العُيوُبَ
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے وہ اپنے عیبوں اور گناہوں سے آگاہ ہو جاتا ہے اور ایسا شخص ہی آخرکار اپنے گناہوں کو مٹانے اور اپنے عیوب کی اصلاح کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
غررالحکم و درر الحکم، ص ۲۱۵