۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

فَاِنَّ عَلِیّا کَالْکَعْبَةِ الَّتی اَمَرَاللّه ُ، بِاسْتِقْبالِها لِلصّلوة جَعَلَهااللّه ُ لِیُؤْتَمَّ بِهِ فی اُمُور الدِّین وَالدُّنیا کَما لایَنْقُصُ الْکَعْبَةُ وَلا یَقدح فی شَیْءٍ مِنْ شَرَفِها وَفَضْلِها اِنْ وَلیّ عَنْهَا الْکافِرُونَ، فَکَذلکَ لایَقْدَحُ فی عَلیّ إنْ اَخّرَهُ عَنْ حَقِّهِ الْمُقَصِّرُونَ وَدافَعَهُ عَنْ واجِبِهِ الظّالِمُونْ

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کعبہ کی طرح ہیں کہ خداوندِ متعال نے حکم دیا کہ اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھیں۔ خدا نے اسے بنایا ہے تاکہ (لوگ) امورِ دین و دنیا میں اس کی اتباع کریں۔ اگر کافر اس سے روگردانی کریں تو جس طرح کعبہ کمی اور نقصان سے دوچار نہیں ہوتا اور اس کے شرف و فضیلت میں کمی واقع نہیں ہوتی حضرت علی علیہ السلام کو بھی کوئی ضرر و نقصان نہیں پہنچتا اگرچہ مقصر افراد ان کا حق ادا کرنے میں پس و پیش سے کام لیں اور ظالم و ستم کار لوگ انہیں اپنے وظائف انجام دینے سے مانع ہوں۔

بحارالأنوار، ج 36، ص 111

تبصرہ ارسال

You are replying to: .