۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں دل کو دہلا دینے والے نکات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"الأمالي للطوسي" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

سَيَكونُ ناسٌ مِن اُمَّتي يولَدونَ في النَّعيمِ و يُغَذَّونَ بِهِ، هِمَّتُهُم ألوانُ الطَّعامِ وَالشَّرابِ و يُمدَحونَ بِالقَولِ، اُولئِكَ شِرارُ اُمَّتي

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

بہت جلد میری امت میں سے کچھ لوگ ناز و نعمت میں دنیا میں آئیں گے اور عیش و ناز میں ان کی پرورش ہو گی، ان کا ہم و غم رنگ برنگے کھانے پینے کی چیزیں ہو گا، (لوگ) ان کی مدح و ستائش کریں گے۔ یہ میری امت کے بدترین مرد ہوں گے۔

الأمالي للطوسي : ص ۵۳۸ ح ۱۱۶۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .