بدھ 22 اکتوبر 2025 - 03:00
حدیث روز | ظلم و ستم کو معاف کر دینے کی پاداش

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں اپنے پر ہونے والے ظلم و ستم کو معاف کر دینے کے عظیم اجر و ثواب کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الأمالی شیخ طوسی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ عليه وآله:

مَن عَفا عَن مَظلِمَةٍ أبدَلَهُ اللّه ُ بِها عِزّا في الدّنيا و الآخرة.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے فرمایا:

جو شخص اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم سے درگزر کرے تو خداوند عالم اس کے بدلے اسے دنیا و آخرت میں عزت و سربلندی عطا کرتا ہے۔

الامالی شیخ طوسی، ص 182، ح 306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha