حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیه السلام:
وَ إِيّاكَ وَالتَّسْوِيفَ فَإِنَّهُ بَحْرٌ يُغْرَقُ فِيهِ الْهَلْكَي
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
توبہ کو مؤخر کرنے سے اجتناب کرو کیونکہ توبہ کو ٹالتے رہنا ایسا سمندر ہے جس میں توبہ کو مؤخر کرنے والا (بیچارہ) غرق ہو جاتا ہے (اور اسے توبہ کی توفیق ہی نہیں ہوتی)۔
بحارالأنوار، ج ۷۸، ص ۱۶۴