حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشيعه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیه السلام:
كانَ أبي إذا دَخَلَ شَهرُ المُحَرَّمِ لايُرى ضاحِكا . . . فَإذا كانَ يَومُ العاشِرِ كانَ ذلِكَ اليَومُ يَومَ مُصيبَتِهِ و حُزنِهِ و بُكائِهِ
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جب ماہِ محرم شروع ہوتا تو میرے والد گرامی کو کوئی ہنستا نہیں دیکھتا اور جب روزِ عاشور آتا وہ دن ان کے لئے سوگ، غم و اندوہ اور گریہ کا دن ہوتا۔
وسائل الشيعه: ج ۱۰، ص ۵۰۵