۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں امام حسین علیہ السلام کے لئے شعر پڑھنے اور اس کے ذریعہ لوگوں کو رلانے کی اہمیت کی جانب اشارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ قَالَ فِی اَلْحُسَینِ شِعْراً فَبَکی وَ أَبْکی بِهِ إِلاَّ أَوْجَبَ اَللَّهُ لَهُ اَلْجَنَّةَ وَ غَفَرَ لَهُ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص بھی امام حسین علیہ السلام کے لئے شعر پڑھے، وہ خود روئے اور دوسروں کو رلائے تو خداوند متعال اس پر بہشت واجب کر دیتا ہے اور اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔

بحارالأنوار، ج ۴۴، ص ۲۸۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .