حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
من أخلاقِ الجاهِلِ الإجابَهُ قَبلَ أنْ يَسمَعَ والمُعارَضَةُ قَبلَ أنْ يَفْهَمَ ، والحُكْمُ بما لا يَعْلَمُ
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جاہل کا اخلاق یہ ہے کہ سننے سے پہلے جواب دیتا ہے، سمجھنے سے پہلے مخالفت پر اتر آتا ہے اور جس چیز کو نہیں جانتا اس کے متعلق حکم صادر کر دیتا ہے۔
بحارالانوار (باب 75)، ج 75، ص 278