۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانے میں صبر کے متعلق چند نکات بیان کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسین علیہ السلام:

لَهُ غَیْبَةٌ یَرْتَدُّ فیها اَقْوامٌ وَیَثْبِتُ فیها اخَرُونَ فَیَوُذُّونَ وَ یُقالُ لَهُمْ: «مَتی هذَا الْوَعْدُ اِنْ کُنْتُمْ صادِقینَ». اَما اَنَّ الصّابِرَ فی غَیْبَتِةِ عَلَی الاَْذی وَالتَّکْذیبِ بَمِنْزِلَةِ المجاهِدِ بِالسَّیْفِ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللّه ِ صلی الله علیه و آله

حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:

حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانے میں ایک گروہ مرتد ہو جائے گا اور ایک گروہ ثابت قدم رہے گا اور (اس پر) اپنی خوشی کا اظہار کرے گا۔ مرتد افراد انہیں کہیں گے "اگر تم سچے ہو تو یہ (ظہور) کا وعدہ کب پورا ہو گا؟" لیکن جو زمانۂ غیبت میں ان کی اذیتوں، تکلیفوں اور ان کے جھٹلانے پر صبر کرے گا وہ اس مجاہد کی طرح ہو گا جس نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں شمشیر سے جہاد کیا ہو۔

بحارالأنوار، ج ۵۱، ص ۱۳۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .