ہفتہ 6 اگست 2022 - 12:27
حدیث روز | حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) پر اشک بہانے کا ثواب

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت اباعبداللہ الحسین (ع) پر اشک بہانے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الأعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

أَیَمَا مُؤمِنٍ دَمِعَت عَیناهُ لِقَتلِ الحُسَینِ علیه السلام حَتّی تَسیلَ عَلی خَدِّهِ، بَوَّأهُ اللّهُ بِها فِی الجَنَّةِ غُرَفا یَسکنُها أحقَابا

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

جب بھی کسی مومن کی آنکھیں امام حسین علیہ السلام کی (مظلومانہ) شہادت پر اس طرح گریہ کریں کہ اس کے آنسو اس کے رخساروں پر جاری ہو جائیں تو خداوند عالم اس کی وجہ سے اسے بہشتی کمروں (غرفوں) میں جگہ عطا کرے گا اور وہ کئی حقبوں (دراز مدت) تک اس میں رہے گا۔

ثواب الأعمال، ص۱۰۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha