حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین علیه السلام نے ایک روایت میں اپنے زائرین کو خوشخبری دی ہے۔ یہ روایت کتاب "ثواب الأعمال و عقاب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسین علیه السلام:
وَ حَقیقٌ عَلَى اللّهِ اَنْ لا یَاْتیَنى مَکْرُوبٌ اِلاّ اَرُدُّهُ وَ اَقْلِبُهُ اِلى اَهْلِهِ مَسْرورا
حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
جب بھی کوئی پریشان حال اور مصیبت زدہ میری زیارت کو آتا ہے تو خداوند متعال اسے خوشحال واپس بھیجتا ہے اور اپنے خاندان تک پہنچاتا ہے۔
ثواب الأعمال و عقاب الاعمال، ص ۹۸