حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب ثواب الاعمال و عقاب الاعمال سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
مَنْ قَضی حاجَةَ الْمُؤْمِنِ مِنْ غَیْرِ اسْتِخْفافٍ مِنْهُ اُسْکِنَ الْفِرْدَوْسَ.
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جو کوئی مومن کی تحقیر کیے بغیر اس کی حاجت اور ضرورت کو برطرف کرے تو خدا وند عالم اسے بہشت میں جگہ دے گا۔
ثواب الاعمال و عقاب الاعمال: باب ۷۵۲، ح ۲۲