حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ ملکی تبریزی اپنی کتاب "اسرار الصلاۃ" میں سونے سے پہلے محاسبۂ نفس کو ایک اہم فریضہ قرار دیتے ہیں۔
یہ عمل نہ صرف خود آگاہی کی علامت ہے بلکہ کردار کی اصلاح اور خدا سے تعلق مضبوط کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
آیت اللہ ملکی تبریزی فرماتے ہیں:
"سونے سے پہلے محاسبہ نفس ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ رات کے آغاز سے لے کر سونے کے وقت تک اپنے تمام افعال، اقوال، حرکات اور سکنات کا جائزہ لے۔"
(ماخذ: اسرار الصلاۃ، جلد ۱، صفحہ ۴۶۶
آپ کا تبصرہ