۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز
روزانہ محاسبہ نفس کرنے کی اہمیت

حوزہ / امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں ہر روز اپنا محاسبہ کرنے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب الاختصاص سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیہ السلام:

لَیس مِنّا مَن لَم یُحاسِبْ نَفْسَهُ فی کُلِّ یَومٍ، فإنْ عَمِلَ خَیرا اسْتَزادَ اللّه َ مِنهُ و حَمِدَ اللّه َ علَیهِ، و إنْ عَمِلَ شَیئا شَرّا اسْتَغْفَرَ اللّه َ و تابَ إلَیهِ.

 حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے۔ اگر اس نے نیک کام انجام دیا ہے تو خداوند عالم سے اسے اور زیادہ انجام دینے کی توفیق طلب کرے اور اس پر خدا کا شکر ادا کرے اور اگر برا کام انجام دیا ہے تو خدا کے حضور مغفرت اور توبہ کو طلب کرے۔

 الاختصاص: ۲۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .