۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محاسبه نفس

حوزہ/ حضرت امام صادق (ع) نے فرمایا: اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاؤ، بیمار ہونے سے پہلے صحت سے، ناتوانی سے پہلے اپنی توانائیوں سے، اور موت سے پہلے اپنی حیات سے فائدہ اٹھاؤ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب «واژه های اخلاقی از اصول کافی» مرحوم آیت اللہ علی مشکینی کی ایک مصنفہ ہے جس میں مختلف اخلاقی مسائل کے بارے میں خوبصورت اور مستعمل نکات پیش کیے گئے ہیں جن میں سے منتخب نکات "حوزہ نیوز" پیش کر رہا ہے۔

* اپنا محسابہ کرنا۔

1۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں ہے جو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حساب نہ رکھتا ہو، اگر اس نے کوئی نیک کام کیا ہو تو خدا سے اس ازدیاد عمل کی دعا مانگے اور اگر اس نے کوئی گناہ  کیا ہو تو وہ اللہ سے معافی مانگے اور ( توبہ کرے۔)

2۔ حضرت امام صادق (ع) نے فرمایا: اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاؤ، بیمار ہونے سے پہلے صحت سے، ناتوانی سے پہلے اپنی توانائیوں سے، اور موت سے پہلے اپنی حیات سے فائدہ اٹھاؤ۔

3. امام صادق (ع) نے فرمایا: جب دن نمودار ہوتا ہے تو وہ لوگوں سے کہتا ہے، اے فرزند آدم آج نیکی کر تاکہ قیامت کے دن میں بارگاہ خداوندی میں گواہی دے سکوں، کیونکہ میں نہ تو ماضی میں تیرے سامنے آیا اور نہ ہی مستقبل میں تیرے سامنے آؤں گا، اور جب شب نمودار ہوتی ہے تو وہ بھی یہی کہتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .