۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری

حوزه/ اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری پاکستان کے تحت دین شناسی اور معارف اسلامی پر مشتمل دو مفید کتابوں کے مقابلۂ کتاب خوانی میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری پاکستان کے تحت دین شناسی اور معارف اسلامی پر مشتمل دو مفید کتابوں کے مقابلۂ کتاب خوانی میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، کتابوں کے مطالعہ کے بعد طلبہ وطالبات سے باقاعدہ امتحان لیا گیا اور آج امام بارگاہ معصومین ہرگسہ سکردو میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں علاقۂ گلتری سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور تعلیم وتربیت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی۔

علمائے کرام نے تعلیم و تربیت کو معاشرے کی ترقی میں اہم قرار دیتے ہوئے مقابلۂ کتابخوانی کے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔

آخر میں انعامی مقابلے کے دونوں مرحلوں میں پہلی سے پانچویں پوزیشن تک کے ممتاز طلبہ وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .