۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام‌ والمسلمین مؤمنی

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ائمہ اطہار (ع)علیہم السلام سب سے پہلی مجلس عزا پڑھنے والوں میں سے تھے۔ مجلس عزا سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ تمام بزرگ علماء بھی اپنے حوزوی دروس کے ساتھ ساتھ مجالس  عزا پڑھا کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے مبلغین کرام خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی بھی امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کا تسلسل تھا لہذا ہمیں بھی تبلیغ کے میدان میں ذرا برابر بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے تبلیغ دین میں طاقتور اور مضبوط قوتوں کے استعمال پر توجہ دینے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا: ہمیں انتہائی احتیاط اور دقت کے ساتھ تبلیغ دین کے امور میں مشغول رہنا چاہئے۔

حجت الاسلام سید حسین مومنی نے کہا: "تبلیغ کے لیے سب سے پہلے ہمیں معاشرے کے حالات کو اچھی طرح جاننا چاہیے تاکہ ہم فریضۂ تبلیغِ دینِ مبین کے ذریعہ معاشرے کے دردوں کا مداوا کر سکیں۔

حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: آج ہمارا دشمن انتہائی منظم طریقے سے دین مبین اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کر رہا ہے اور اپنے تئیں اس کام سے مسلمان لوگوں کے عقیدوں کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے لہذا اس سلسلہ میں مبلغین کرام کی ذمہ داری زیادہ سنگین بنتی ہے کہ وہ معاشرہ میں حقیقی اسلام کو متعارف کرائیں۔

انہوں نے طلباء اور مبلغین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: مبلغین کو مقتل کی کتب سے مکمل آشنائی ہونی چاہئے تاکہ وہ منبر پر کسی کو بھی جھوٹ پھیلانے کی اجازت نہ دیں اور اسی طرح لوگوں کو یوم عاشور کے علل و اسباب اور پیغامات سے بھی آگاہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .