۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت الله کعبی

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ نے کہا کہ دشمنوں کی طرف سے میڈیا وار اور غلط تبلیغ کے خلاف جہادِ تبیین، امت مسلمہ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه مدرسین حوزہ علمیه قم کے نائب سربراہ آیت اللہ عباس کعبی نے عراق کے آئمہ جمعہ و جماعات سے ملاقات میں عشرۂ ولایت و امامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ غدیر، ایک انسان ساز اور تمدن ساز واقعہ ہے اور حقیقت میں عالمی سطح پر ایمان اور عمل صالح پر مشتمل ایک بڑی انسانی تحریک کا آغاز ہے۔

انہوں نے واقعۂ عاشورا کو غدیر اور امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی ولایت کو ثابت کرنے کی ایک تحریک قرار دیا اور کہا کہ مکتب عاشورا کے دو پہلو ہیں ایک سلبی اور دوسرا ایجابی پہلو ہے۔ سلبی یعنی مکتب عاشورا بے انصاف نفس اور ظلم و بربریت کے خلاف قیام کرتا ہے اور ایجابی یعنی مکتب عاشورا انتظار فرج کیلئے آمادگی ظاہر کرتا ہے۔

استادِ حوزہ علمیه قم نے مندرجہ ذیل آیت «نُریدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَی الَّذینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّهً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوارِثین»، کے ذیل میں، حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف کے ظہور کو خدا کی سنت قرار دیا اور مزید کہا کہ آج ہمیں دنیائے ثقافت میں خداوند عالم کی سنتوں کو اجاگر کرنا چاہیئے۔ ہدایت، رحمت اور ارادوں کی بنیاد پر اختیارات اور تغیر و تبدل وہی خدا کی سنتوں میں سے ہے جنہیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ کعبی نے جہادِ تبیین کو امت مسلمہ کی اہم زمہ داریوں میں سے قرار دیا اور کہا کہ جہادِ تبیین سے متعلق حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا ایک مکمل نمونۂ عمل ہیں اور آپ سلام اللہ علیہا اپنی حیات طیبہ میں اس عظیم فریضہ پر ہمیشہ عمل کرتی رہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی طرف سے میڈیا وار اور غلط تبلیغ کے خلاف جہادِ تبیین، امت مسلمہ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .